پانچ تاریخی گوردوارے قبضہ گروپوں سے وار گزار, رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھیج دی

لاہور (علی عمران چٹھہ) قیام پاکستان سے امسال تک محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے پانچ تاریخی گوردوارے پنجاب حکومت نے قبضہ گروپوں سے وار گزار کراکے اپنی تحویل میں لے لیے پانچوں گوردوارے صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق رمیش سنگھ اروڑہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے وارگزا کرواکے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بھیج دی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت والڈ سٹی اتھارٹی یا مینارٹی فنڈ سے انکی مرمت تنزین و آرائش کروائے گی اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اپنے خصوصی فنڈز کا استعمال بھی کرسکتی ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام درجنوں مندر گاؤ شالے گوردوارے ،دیگر مذہبی عبادات گاہیں اور انکی کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹیز تاحال بھی قبضہ گروپوں کے پاس ہے اور متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ کے فیلڈ سٹاف نے ان کو مقدمات کی آڑ میں تحفظ فراہم کر رکھا ہے قابل تشویش امر یہ ہے کہ ان تمام مقبوضہ عبادت گاہوں کی حقیقی تفصیلات جہاں عدالت عظمیٰ کے حکم پر بننے والے ون مین کمیشن سے چھپائی گئ ہیں وہاں پر اعلی افسران کے نوٹس میں بھی یہ بات نہیں ہے قابل تشویش بات یہ ہے کہ چیرمین سے لیکر ڈپٹی سیکرٹریز تک تمام عملہ دفاتر میں آرام فرمانا اپنا استحقاق سمجھتے ہیں اور قبضہ گروپوں سے وارگزارئی کے لیے عدالتی فیصلے یا معجزے کا انتظار کرو پالیسی پر عمل پیرا ہیں لیکن اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی حکومت نے صوبائی حدود میں واقع تمام مذاہبِ کی عبادت گاہوں کو قبضہ گروپوں سے وارگزارئی کا آپریشن صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی سربراہی میں شروع کروایا ہے قابل تحسین بات یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے چند ماہ میں ہی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں ذرائع کے مطابق ابتک پانچ تاریخی گوردوارے قبضہ گروپوں سے وارگزار کروانے گئے ہیں ان تاریخی گوردواروں کی تعمیر نو اور تنزین و آرائش اقلیتی فنڈز یا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خصوصی فنڈز سے کروانے کا فیصلہ آئیندہ چند ایام میں کیا جائیگا ذرائع کے مطابق اس ضمن میں والڈ سٹی اتھارٹی کی ان تاریخی اہمیت کے حامل گوردواروں کی مناسب مرمت و دیکھ بھال کے لئے خدمات لی جاسکتی ہے ذرائع کے مطابق جہاں والڈ سٹی اتھارٹی اپنے اس نئے متوقع پراجیکٹس کے لیے حکومتی فنڈز پر انحصار کے ساتھ ساتھ اپنے ڈونرز سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے کوشش کرے گی وہیں پر صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان کے طور پر دنیاء بھر کے سکھوں کے لیے "کار سیوا ” بھی کھول دی ہے ان گوردواروں میں قصور میں واقع پاٹ شاہی بھی ہے جبکہ دیگر میں راولپنڈی میں واقع سوجان سنگھ کی حویلی اور گورودوارہ نانک سر جہلم میں ڈیرہ/ گوردوارہ بھائی کرم سنگھ سیالکوٹ میں بابا بیری والا گوردوارے کا سروور صاحب (تالاب ) جھنگ میں واقع گوردوارہ نانک سر شامل ہیں صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق کے مطابق تمام مذاہبِ کی عبادت گاہوں کا تحفظ پنجاب حکومت کی زمہ داری ہے اور یہ تمام کاروائیوں کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سر ہے جنکی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام مذکورہ بالا گوردوارے قبضہ گروپوں سے وار گزار کروا کے ان میں گورو گرنتھ صاحب کا پرکاش کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد والے گوردوارے میں سکول قائم رہے گا اور اسکو بہتر بنایا جاے گا اس سے قبل بھی حسن ابدال گوردوارہ میں سکول قائم ہے





