شعبان اختر کی دعوت پر بسلسلہ لاہور چیمبر الیکشن پیاف کی قیادت کے سامنے تاریخی پاور شو

سابق صدر داروغہ والہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن و ایگزیکٹو ممبر ایسوسی ایشن شعبان اختر کی دعوت پر بسلسلہ لاہور چیمبر الیکشن پیاف کی قیادت کے سامنے مقامی ہال میں تاریخی پاور شو دکھا دیا
جسمیں سینکڑوں ممبران لاہور چیمبر ،ممبران داروغہ والہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن اور ملحقہ علاقوں کے مارکیٹ صدور،چیمبر ممبران نے بھر پورشرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اس سے پہلے تاجر برادری کا اس سے بڑا اجتماع کبھی نہیں ہوا۔
مقررین نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر نے مسلسل 22سال چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کے ساتھ تاجروں کی خدمت کی ہے اب ان شاءاللہ کلین سویپ کرینگے۔
پروگرام کے آخر میں شعبان اختر نے پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار کو تقریباً 7 سو ممبران کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ کلاس کی فہرست پیش کی۔
اس پاور شو میں درجنوں ایسوسی ایشن عہدیداران کے علاؤہ پیاف کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار ،چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل،،میاں محمد علی،سیدنبیل ہاشمی ابوذر شاد،سنئیروائس چئیرمین پیاف نصراللہ مغل،وائس چیئرمین طاہر منظور چوہدری،سینئر نائب صدرلاہور چیمبر ظفر محمود چوہدری،نائب صدر عدنان خالد بٹ،شیخ تنویر،سجاد افضل شیخ،ملک ندیم،ملک خالد،رانا ندیم،نعیم حنیف، اور دیگر نے شرکت کی۔







