سیاسیات

سردار مہیندر سنگھ پال کیجانب سے برطانیہ کے انتخابات میں سکھ برادری کے 8 ارکان کی کامیابی پر مبارکباد

لاہور ( علی عمران چٹھہ ) سابق پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی و انسانی حقوق سردار مہیندر سنگھ پال جو کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ کے صدر بھی ہیں نیں برطانیہ کے قومی انتخابات میں سکھ برادری کے 8 ارکان جن میں چار خواتین سکھ بھی شامل ہیں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے

اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ امریکہ کینیڈا سمیت تمام ممالک میں سکھوں کی کامیابی سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کی تعلیمات کا اثر ہے

انہوں نے نو منتخب برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ سکھ دھرم میں مظلوم کا ساتھ دینے کی روایت گوروں نے اپنے خون سے قائم کی ہے

یاد رہے کہ برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں تن من جیت سنگھ گوریندر سنگھ جوسا وریندر جس جس اٹھوال پریت کور گل ستویر کور ہرپیت کور اوپل سونیا کور کمار نے لیبر پارٹی کی طرف سے کامیابی حاصل کی ہے

جواب دیں

Back to top button