لاہور

پاک مشن سوسائٹی نے لاہور کے سکولوں کو کچن گارڈننگ ٹول کٹس فراہم کردیں

پاک مشن سوسائٹی نے لاہور کے 10 پارٹنر سکولوں میں کچن گارڈننگ ٹول کٹس اور سامان تقسیم کیا جن میں 3 سرکاری اور 7 نجی سکول شامل ہیں۔ چائلڈ ڈرائیون کلائمیٹ ایکشن پروجیکٹ کو کے این ایچ فنڈ کررہا ہے۔

ہر اسکول میں گرین کلب کے طلباء اور اساتذہ نے اپنے مخصوص کچن گارڈن ایریاز میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کے بیج لگنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس ہینڈ آن سرگرمی کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

کچن گارڈننگ کے ساتھ ساتھ سی ڈی سی اے ٹیم کے ساتھ مل کر ان تمام سکولز میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔
تقریب میں سابق ڈائریکٹر انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے بچوں کو حاحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور انکی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پاک مشن سوسائٹی کا یہ پروجیکٹ طلباء کو نہ صرف عملی مہارتوں سے آراستہ کررہا ہے بلکہ ان کے ماحول کے تئیں ذمہ داری کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button