سیاسیات

ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے، ملک ریاض

بحریہ ٹاؤن کے چیئر پرسن ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے لیکن وہ استعمال نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رئیل اسٹیٹ بزنس کے ٹائیکون ملک ریاض نے کہا کہ ’’ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے۔‘‘

انھوں نے لکھا ’’ساری زندگی اللہ نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی ہمت دی، ملک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹس متعارف کرانے پر مجھے، اور میرے کاروبار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔‘‘

 

ملک ریاض نے کہا ’’ماضی میں بھی اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے، آج بھی یہی کہوں گا کہ مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑے گا، بیماری اور پریشانی کے باوجود ثابت قدم ہوں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ مالیاتی اور کاروباری نقصان برداشت کر رہے ہیں، اور یہ کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے لیکن وہ دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈا لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button