خبریںکاروبار

مکیش امبانی کی ڈزنی کے اثاثے خریدنے کی تیاری

ایشیا کی سب سے امیر ترین بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اب ڈزنی انڈیا کے اثاثے خریدنے کی تیاری کررہے ہیں جس کا سودا آخری مراحل میں ہے۔

امریکہ میں قائم کثیر القومی کمپنی والٹ ڈزنی جسے عام طور پر ڈزنی کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے بھارت میں موجود اثاثوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے امیر اور معروف شخصیت مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز مذکورہ اثاثوں کی خریداری کے معاہدے کے قریب ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملٹی بلین ڈالرز کے معاہدے کے حصے کے طور پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے کچھ میڈیا یونٹس کو ڈزنی اسٹار میں ضم کیا جاسکتا ہے، جس کا اعلان خریداری کے بعد اگلے مہینے کے اوائل میں کیا جاسکتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈزنی اسٹار کے کاروبار میں کنٹرولنگ حصص فروخت کرنے کا امکان ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 بلین ڈالر ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ امبانی انڈسٹریز کا اثاثہ 7 سے 8 بلین ڈالر کے درمیان ہے۔

جواب دیں

Back to top button