بھارت لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا رہا ہے

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھارتی حکومت دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا رہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جسٹن ٹروڈو کو مذکورہ بیان بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو فوری طور پر واپسی بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
کینیڈا نے گزشتہ ماہ الزام عائد کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے اس کے شہری ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا جو خالصتان حامی تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔ بھارت نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سفارت کاری کے ایک بنیادی اصول کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ اُن لاکھوں کینیڈین شہریوں کیلیے بھی باعثِ تشویش ہے جو برصغیر پاک و ہند سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمارے سفارت کاروں کی بے دخلی سے نہ سفر اور تجارت میں رکاوٹ بنے گی بلکہ اس سے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی شہری بھی متاثر ہوں گے۔