خبریںسیاسیات

مینار پاکستان پر بڑا معاشی و سیاسی پلان دوں گا٬ نواز شریف

قائد ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اپنے وطن واپس جا رہا ہوں،عوام اور لیگی کارکنوں کی محبت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔

جلاوطنی میں جنہوں نے دعا دی یا ساتھ دیا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں انتقام پر یقین نہیں رکھتا،میرے خلاف جس نے جو کیا اللہ اسکا حساب لےگا۔

ملک کو ہم سب کی ضرورت ہے ، مینار پاکستان پر بڑا معاشی و سیاسی پلان پیش کروں گا،میری زندگی کا مشن پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوظ اور بااختیار کرنا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،ن لیگ پورے ملک کی جماعت ہے اور ہر جگہ سے کامیاب ہو گی،

اپنی تقریر کے حوالے سے مزید بات مینار پاکستان پر ہی کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button