جرم و سزاخبریں

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

بھارت کو دنیا میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں تلنگانہ کی ایک لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی کو اس کے دوست نے نوکری کے لئے لکھنو آنے کے لئے کہا، اس کے بعد اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، متاثرہ لڑکی کی جانب سے جانکی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کچھ دنوں قبل لکھنو پہنچی تھی، متاثرہ لڑکی کو نوکری کی ضرورت تھی، اس دوران اس نے حیدرآباد میں اپنے دوست منیش شرما سے رابطہ کیا، اس نے لکھنو میں نوکری ملنے کا یقین دلایا، مگر مذکورہ شخص نے دوستی کی لاج نہ رکھی اور لڑکی پر ظلم کا پہاڑ توڑ دیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منیش نے اسے ایئرپورٹ سے ریسیو بھی کیا تھا، منیش اسے ایئرپورٹ سے لکھنو کے جانکی پورم میں واقع اپنے گھر کے نزدیک ایک ہوٹل میں لے گیا اور لڑکی کو وہاں رہنے کے لئے کہا۔

18اکتوبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل پہنچا، جہاں تین دوستوں نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ لڑکی کے گھر والوں کو اطلاع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button