فن اور فنکار

ہر عورت مجھے اپنی بہو کیوں بنانا چاہتی ہے؟

پاکستانی ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ڈراموں کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ہر عورت مجھے اپنی بہو بنانا چاہتی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے جیو کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’تیِرے بن‘ کی دُنیا بھر میں غیر معمولی کامیابی پر خوش کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں مجھے کم وقت میں بہترین اداکارہ کے اتنے سارے ایوارڈ ملے ہیں کہ رب کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے وہیں بے پناہ مقبولیت کے بعد ہر عورت مجھے اپنی بہو بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ جیسی شاندار فلمیں بننا شروع ہونگی، تو فلم بین لازمی سنیما گھروں کا رُخ کریں گے۔ مولا جٹ کے بعد فلم بینوں نے دیگر فلموں کو بھی سپورٹ کیا۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری کو میری فلم’نایاب – نام یاد رکھنا‘ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کے لیے میں نے رمضان کے روزے رکھ کر شوٹنگ میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی دلچسپ واقعات بھی پیش آئے لیکن ہم نے اپنے کام پر فوکس رکھا۔

اداکارہ نے نجی زندگی اور پسنددیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سالگرہ خاموشی سے منانا پسند ہے جبکہ موسیقی کی دیوانی ہوں۔ انگریزی، اردو، فارسی، عربی، پنجابی ہر طرح کے گیت سنتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ تر صُوفیانہ کلام پسند ہے، ذاتی طور پر صُوفی سنگر اچھے لگتے ہیں۔ پُرانے زمانے میں گیتوں کی عمر طویل ہوتی تھی لیکن آج کل کے گانے دو چار مہینے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اگلے پانچ سال میں کہاں ہوںگی۔ میں اپنے خواب کسی سے شیئر نہیں کرتی۔

اداکارہ نے تیرے بن، بختاور، ڈر سی جاتی ہے صلہ، عشق لا، پیار کے صدقے، دل کیا کرے اور انکار جیسے ڈراموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button