کھیل

فیفا 2024 کے لیے ریفریز کی فہرست میں کتنے پاکستانی شامل؟

فیفا کی جانب سے سال 2024 کے لیے ریفریز کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان کے 8 ریفریز شامل ہیں۔

8 میں سے 7 ریفریز اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر انہیں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ جبکہ احسان احمد لائن اپ میں ایک نیا اضافہ ہیں۔

ارشاد الحق، جو 2012 سے ریفرینگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، عدنان انجم اور مزمل حسین کے ساتھ بطور ریفری جاری رکھیں گے۔

اسسٹنٹ ریفریز میں طاہر حسین، محبوب علی، اعظم علی اور محمد علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

محمد علی کو 2014 سے اے ایف سی ایلیٹ پینل میں بھی شمولیت کا اعزاز حاصل ہے احسان احمد موجودہ سال میں اپنی پہلی گیم کو آفشیٹ کریں گے۔

اس سال یہ تمام ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز اپنی مہارت کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button