کاروبار

برطانیہ نے پاکستان کی 56 کریموں پر پابندی کیوں لگائی؟

 برطانیہ میں پاکستان کی 56 کریموں پر پابندی لگادی گئی ،ان میں 2 قسم کی کریمیں ہیں جن میں مرکری، سٹیرائیڈ کافی مقدار میں ڈالا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹرجمال ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کی 56 کریموں پر پابندی لگائی گئی، پابندی والی کریموں میں وہ بھی شامل ہیں جن کے اشتہاریہاں چلتے ہیں۔

جمال ناصر کا کہنا تھا کہ 2 قسم کی کریمیں ہیں جن میں مرکری، سٹیرائیڈ کافی مقدار میں ڈالا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز سے کینسر پھیلتا ہے، تمام بڑے سیلونز کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ ہیلتھ کیئر کمیشن سے سرٹیفکیٹ لیں،جمال ناصر

انھوں نے انکشاف کیا کہ 90فیصد سیلونز نے خود کو رجسٹر نہیں کرایا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button