پاکستان

افغان طالبان کا اہم وفد کا پاکستان کا دورہ: پر امن الیکشن ایجنڈے پر

افغان طالبان کی عبوری حکومت کا ایک سینیئر وفد دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے اور نگران وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ وفد کی قیادت ملا شیریں اخوند کر رہے ہیں جو افغان انٹیلیجنس کے نائب سربراہ اور اہم افغان صوبے قندھار کے گورنر ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق بدھ کو اس وفد سے ملاقات کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے علاقائی تجارت اور روابط کے سلسلے میں ’تشویش کے تمام مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘جبکہ پاکستان میں افغان سفارتخانے کے مطابق وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی معاملات کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی اور ڈیورنڈ لائن سے جڑے تنازعات پر بات کی۔ اس کے علاوہ سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر عوام کی آسانی کے لیے سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پر امن انتخابات اور خاص کر سابوہ قبائلی علاقوں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کے پر امن انعقاد کو لازم بنانا ایجنڈے کا حصہ رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button