سیاسیات

توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چو ہدری پر فرد جرم عائد

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف پاکستان ’’پی ٹی آئی‘‘ اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی وکلا نے درخواست کی کہ قانونی ٹیم کے سربراہ شعیب شاہین سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، فرد جرم آج عائد نہ کی جائے، اس کیس میں عجلت نہ کی جائے۔ وکلا نے جیل ٹرائل کے خلاف بھی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس پر انہوں نے چارج شیٹ میں لگے الزامات کی صحت سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

Back to top button