جرم و سزا
خاتون سے 92 لاکھ کے قیمتی موبائل فونز برآمد

جناح ایئر پورٹ پر کسٹمز نے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے جناح ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج پر شارجہ سے آنے والی مسافر خاتون سے 23 قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج پر شارجہ سے آئی خاتون مسافر سے کسٹمز عملے نے سامان سے متعلق پوچھا، کسٹمز عملے کے سوال پر خاتون مسافر مطمئن نہ کرسکی تو سامان کی اسکیننگ کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لیڈی سرچر نے خاتون مسافر کی تلاشی لی تو 23 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے، خاتون مسافر سے برآمد موبائل فونز کی مالیت 92 لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز حکام کا مزید کہنا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت خاتون مسافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔