پاکستان

مکان میں آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور چوہنگ کے علاقے میں مکان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں جھلسنے والوں میں افتخارحسین، اس کی بیوی اوربیٹی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد 5 مرلہ کے مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے، مکان کے گراؤنڈ فلور پر کرایہ داروں نے ریسکیو کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔

محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی، مگر ناکام رہے، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو نے واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوع پر پہنچایا اور آگ پر قابو پایا، تینوں افرادکی میتوں کو پولیس نے ریسکیو کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کاتعین فی الحال نہ ہو سکا، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button