پاکستان
نیو ایئر نائٹ ماننے والوں کے بہت بری خبر ، نگران وزیراعظم کا اعلان

سال نو کی آمد آمد ہے، اور ایسے میں منچلے مغربی نقالی میں نیو ائیر پارٹیز کا انتظام کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ لیکن اب ان کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔
قوم سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال کے باعث قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔
انوارالحق کا کہنا ہے کہ غزہ کیلئے امداد کی تیسری کھیپ روانہ کی جارہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑی ہے