پاکستان
وکیل ایمان مزرای نے زندگی کا نیا ہمسفر چن لیا
سماجی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری نے جمعرات کو زندگی کے نئے سفر کے آغازکردیا ۔
ایمان مزاری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیپشن میں انگوٹھی کے ایموجیز کے کوئی کیپشن دیے بغیر ایک دلکش تصویر پوسٹ کی۔
سفید ساڑھی میں ملبوس ایمان نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں جبکہ عبدالہادی نے وائٹ شیروانی کے ساتھ کلاہ پہن رکھا ہے۔
ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی چٹھہ بھی ایمان کی طرح پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔
ایمان کے نصف بہترعبدالہادی نے بھی ایکس پینڈل پر ایمان کی پوسٹ ری پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے دلی جذبات بتائے۔
ایمان کی والدہ شیریں مزاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں انسانی حقوق کی وزیر رہ چکی ہیں