پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف کیس، پی ٹی آئی وکلاء عدالت پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے کیس کی سماعت کے لیے تحریک انصاف کے وکلاء قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی عدالت پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے سینئر وائس صدر لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ معطلی کی استدعا کی گئی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے میں بھی توہین عدالت دائر کر رکھی ہے۔

جسٹس سردار طارق نے کہا کہ دونوں درخواستوں کی آفس سے معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر میرے اسٹاف سے فائل چھینی گئی اور دھمکایا گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق نے کہا کہ یہ معاملہ ایڈمنسٹریٹو سائڈ پر دیکھا جائے گا، اس میں کوئی آئینی ایشو نہیں جو عدالت میں لگایا جائے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ تو انصاف سے رسائی سے انکار ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ آپ کی درخواست میں بہت ہی سنجیدہ الزامات ہیں۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر بروقت کیس جمع ہوتا تو آج اتنی ایمرجنسی نہ ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button