فن اور فنکار

فرینڈز سیزن: معروف اداکار میتھیو پیری کی موت کی وجہ سامنے آگئی

معروف امریکی اداکار میتھیو پیری کی ناگہانی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

اداکار کے پوسٹ مارٹم کے بعد جاری کی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت انستھیزیا کی دوائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی جو ڈپریشن اور دماغی امراض کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔

54 برس کے میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ میتھیو پیری نے ٹیلی ویژن سیریز “فرینڈز” میں “چاندلر بنگ” کے اپنے مشہور کردار سے دُنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی، یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی جبکہ اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔

اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ اس “فرینڈز” کے تمام اداکاروں کو بھی سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے ہی شہرت ملی۔

سیریز “فرینڈز” کی کہانی چھ دوستوں روس، مونیکا، چاندلر، فیبی، ریچل اور جوئی کے گِرد گھومتی ہے، سیریز میں مونیکا اور روس بہن بھائی تھے، ریچل مونیکا کے کالج کی سہیلی تھی جبکہ چاندلر اور روس روم میٹ تھے اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button