بین الاقوامی

امریکی اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: یمن کے وزیر دفاع کا اعلان

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ان کا ملک دشمن کے تمام آپشنز اور تمام ممکنہ مفروضوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے-

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع محمدالعاطفی نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ اس ملک کے لئے کوئی ریڈ لائن نہیں ہے اور کسی بھی صورتحال کا وقوع پذیر ہونا ممکن ہےالعاطفی نے یمن کی فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام آپشنر اور ممکنہ مفروضوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی آمادگی رکھتے ہيں۔ ہمارے اسٹریٹجک ہتھیار دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں اور ان کی رینج دشمنوں کی توقعات سے زیادہ ہیں۔

یمن کی حکومت کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یمن آبنائے باب المندب پر ​​اپنی جیواسٹریٹیجک موجودگی کے حق کا بخوبی تحفظ کر رہا ہے۔ العاطفی نے مزید کہا کہ صیہونی – امریکی اتحاد کا ہدف یمن کو فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ ہم واشنگٹن، تل ابیب، لندن اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے کسی بھی ملک کو یہ بتانا دینا چاہتے ہیں کہ آج کا یمن ، کل کے یمن سے مختلف ہے۔

جواب دیں

Back to top button