پاکستان

لاہور پریس کلب کے انتخابات، ارشد انصاری صدر، زاہد عابد سیکرٹری بن گئے

لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پروگریسو جرنلسٹ الائنس کے صدر کے امیدوار ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد کامیاب ہو گئے جبکہ پائینئیرز پینل کے سینئیر نائب صدر کے امیدوار شیراز حسنات اور جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار جعفر بن یار کامیاب قرار پا گئے۔ فنانس سیکرٹری سیکرٹری کے عہدہ پر پروگریسو جرنلسٹ الائنس کے امیدوار سالک نواز کامیاب قرار پائے۔

24 دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی رات گئے تک جاری رہی۔ لاہور پریس کلب کے الیکشن میں اٹھارہ سو سے زائد ووٹ کاسٹ کئے گئے۔

جرنلسٹ پروگریسوالائنس اورپانیئرگروپ کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ الیکشن میں 6ایگزیکٹو اور 9 ممبر گورننگ باڈی کی سیٹوں پرووٹنگ ہوئی۔

صدر کے عہدہ پر ارشد انصاری کو 984 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل محمد شہباز میاں نے 811 ووٹ حاصل کئے۔ ارشد انصاری 11 مرتبہ لاہور پریس کلب کے صدر بن چکے تھے، آج وہ 12 مرتبہ صدر منتخب ہوئے تاہم ان کی جیت کا تناسب ماضی کی فتوحات کے مقابلہ میں کم رہا۔

سینئیر نائب صدر کے عہدہ پر پایئینیرز کے شیراز حسنات 1035 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل ضیا اللہ خان نیازی کو  733 ووٹ ملے۔  نائب صدر کے عہدہ کے لئے پروگریسو الائنس کے امجد عثمانی 1008 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔ ان کے مقابل رانا محمد اکرام کو 739 ووٹ ملے۔ سیکرٹری کی نشست پر پروگریسو الائنس کے زاہد عابد کو 983 ووٹ ملے ان کے مدمقابل شاداب ریاض نے 811 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر پائینیرز کے جعفر بن یار نے 902 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے۔ پروگریسو الائنس کے جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار فرخ عطا بٹ کو  865 ووٹ ملے۔

خزانچی کے عہدہ پر پروگریسو جرنلسٹ الائنس کے سالک نواز 996 ووٹ لے کر جیت گئے۔ ان کے مدمقابل شاہد چوہدری نے 793 ووٹ حاصل کئے۔

گورننگ باڈی کی 9 مشستوں پر  شہباز چوہدری، عمران شیخ، رانا شہزاد،اعجاز مرزا، محسن بلال، عالیہ خان، فاطمہ مختار، بابا عابد حسین، سید بدر سعید سب سے زیادہ ووٹ لے کر منتخب قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button