پاکستان
دھمیال میں گیس پائپ لائن میں خوف ناک آتش زدگی، قریبی گھر بھی لپیٹ میں آ گی
دھمیال میں گیس پائپ لائن میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے، قریبی گھر بھی لپیٹ میں آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں ایک گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گیس لائن، آئل لائن اور گھر کو لگی ہے، فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے، اور 12 سے زائد ریسکیو اہلکار مصروف عمل ہیں۔