فن اور فنکار

ارباز خان کی دوسری شادی ، دلہن کون ؟

بھارتی اداکار و فلم پروڈیوسر ارباز خان کی اطالوی گرل فرینڈ و اداکارہ جارجیا اینڈریانی سے بریک اپ کے بعد نئی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان تین روز بعد 24 دسمبر کو دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ ارباز خان نے دوسری شادی کیلئے میک اپ آرٹسٹ شورہ خان کا انتخاب کیا ہے جبکہ شادی کی تقریب کیلئے بھارت کے شہر ممبئی کو چنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب میں اس جوڑی کے فقط عزیز و اقارب مدعو کیے گئے ہیں۔

دعوے کے مطابق ارباز خان سے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی شورہ خان بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں جن سے ارباز کی پہلی ملاقات فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی۔

واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی۔ اس جوڑی کو بالی وڈ متوالوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا لیکن پھر 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی، دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

ملائکہ اروڑا نے ارباز سے طلاق لینے کے بعد بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو اپنے بوائے فرینڈ کے طور پر منتخب کیا جبکہ ارباز خان جارجیا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

جارجیا کے ساتھ چند سال محبت کا رشتہ نبھانے کے بعد رواں ماہ ارباز خان اور جارجیا کا بریک اپ ہوگیا جس کی تصدیق خود جارجیا نے کی۔

جواب دیں

Back to top button