سپیشل رپورٹ

بھارت میں حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان

بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مسلم خواتین کے حجاب کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ میں نے اس متعلق حکام کو حکم نامہ جاری کر دیا۔

سدارامیا نے بتایا کہ میں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے فوری اس پابندی کو ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ سابق حکومت نے معاشرے کو لباس اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیا، حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا باضابطہ حکم جلد جاری کیا جائے گا۔

سدارامیا نے کہا یہ لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ کیا پہننا پسند کرتے ہیں، اسی طرح کھانے پینے کے معاملے مین بھی مکمل آزادی ہے، حکومتوں کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

سدارامیا کا تعلق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے جو رواں سال وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ وہ کانگریس کے بہت تجربہ کار سیاست دان مانے جانتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button