سیاسیات

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ آج متوقع

پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان ملے گا یا نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی کیس کا آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الکیشن کمیشن کو  اس کیس کا فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج اس اہم فیصلے کے سنائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ لیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعلی گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو خدشہ ہے ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی معطل ہو چکی اور وہ انتخابات لڑیں گے۔

جواب دیں

Back to top button