انتخابات

انتخابات: پرویز الہٰی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عام انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پرویز الہٰی اور شیخ رشید کی میڈیا نمائندگان سے عدالت میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میں حلقہ 56 اور 57 سے الیکشن لڑوں گا، میں پرویز الہٰی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا، میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ این اے 56 اور 57 میں کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button