بین الاقوامیخبریں
حماس نے اسرائیلی ٹینکوں کے پرخچے اڑا دیے، نئی ویڈیو جاری
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ حملوں کی تازہ ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
حماس کے مطابق جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں ایک سرنگ کے پورٹل کو بوبی ٹریپ کیا جس کی وجہ سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
خان یونس میں ایک ٹینک، ایک فوجی بلڈوزر اور پرسنل کیریئر پر حملہ کیا۔
غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع المغرقا میں فوجیوں کے ایک گروپ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔
حماس نے طوفان الاقصیٰ مہم کے دوران تازہ حملوں کی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں، ٹینکوں اور مورچوں کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔