بین الاقوامیخبریں

امریکا نے حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا

امریکا نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر کئے جانے والے حملوں کے جواب میں 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر ملکوں میں، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈز، بحرین اور Seychelle شامل ہیں۔

حوثیوں کے حملوں کے خلاف امریکی وزیر دفاع نے بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں دو بحری جہاز سوان اٹلانٹک اور ایم ایس سی کلارا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے ایکس پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے بحری ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کے خلاف جارحیت کی روشنی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button