ٹیکنالوجیخبریں

پی ٹی آئی کی ورچوئل ریلی سے قبل پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش

انٹرنیٹ مانیٹر سروس نیٹ بلاکس نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان بھر میں صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی شکایات کر رہے ہیں۔

مانیٹر نے کہا کہ براہ راست میٹرکس کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کی سروسز میں بندش کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

نیٹ بلاکس نے نوٹ کیا کہ یہ معاملہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ورچوئل ریلی سے قبل سامنے آیا ہے، جس کا آغاز 9 بجے ہونا تھا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے صارفین نے 8 بجے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات رپورٹ کیں۔ صارفین نے انٹرنیٹ سروسز سست ہونے کی بھی شکایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button