باپ نے معمولی رنجش پر اپنے نوجوان بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے تھانہ وریام والا کی حدود میں بات نے معمولی رنجش پر نوجوان بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا، پولیس نے ملزم باپ گرفتار کرلیا۔
جھنگ کے ڈی پی او ملک طارق محبوب نے زخمی نوجوان کی اسپتال میں عیادت کی اور طبی عملے کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی تاکید کی۔
ڈی پی او نے کہا کہ ملزم ذوالفقار نے معمولی رنجش پر بیٹےکے ہاتھ کاٹے، ملزم نے اپنے ایک اور بیٹے کی مدد سے سفاکانہ جرم انجام دیا۔