پاکستانخبریں

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت 19 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم حاضری پر گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روالپنڈی کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا جس کے بعد خصوصی عدالت نے استغاثہ سے شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

جواب دیں

Back to top button