الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہو گی۔
الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 19 دسمبر سے حاصل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
امیدواروں کی انتخابی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائےگی جب کہ امیدواروں کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک کی جائےگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر 3 جنوری تک اپیل دائر کی جاسکے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11جنوری 2024 کو جاری کی جائےگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری 2024 کو جاری کیےجائیں گے۔ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہو گا۔