پاکستانخبریں

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کیئے جانے کا امکان ہے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت آج ہی مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر بیوروکریسی سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) لینے سے روک دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسران کی تربیت روک دی تھی۔

سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورت جاری ہے، ججز کے اجلاس کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر ججوں سے الیکشن کے معاملے پر مشاورت کی اور کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کا حکم پتھر پر لکیر ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے  ملاقات ہوئی، جس میں  جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button