ٹام کروز اپنے سے 25 سالہ چھوٹی لڑکی کی محبت میں گرفتار

ہالی وڈ اداکار ٹام کروز خود سے 25 سال چھوٹی روسی ماڈل کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔
برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ کی تہلکہ خیز خبر کے مطابق ہالی وڈ ایکشن فلموں کے 61 سالہ اداکار ٹام کروز ایک روسی ماڈل کی محبت کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ‘مشن امپاسیبل’ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے اداکار ٹام کروز اور روسی ہیروں کے تاجرکی 36 سالہ بیٹی ایلسینا خایرووا کی محبت کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب اس ممکنہ جوڑے کو ایک دوسرے کے ہمراہ لندن میں ایک پارٹی میں دیکھا گیا ۔
بات صرف گروسوینر اسکوائر میں منعقد پارٹی میں شرکت کرنے پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس پارٹی میں یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتا بھی نظر آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ جوڑے نے ڈانس کرتے بھی وہاں موجود مہمانوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرا رکھی تھی۔
دوسری جانب پارٹی میں ڈی جے کو مائیکروفون کے ذریعے یہ اعلان کرنے پر بھی مجبور کیا گیا کہ مشہور اداکار کسی کے ساتھ تصویریں نہیں لینا چاہتے‘۔
واضح رہے کہ ماڈل ایلسینا خایرووا برطانوی شہریت رکھنے والی روسی نژاد سابق ماڈل ہیں ان کی شادی روسی تاجر دیمتری تسیتکوف سے ہوئی تھی اور انہوں نے مل کر 22 ملین پاؤنڈ سٹرلنگ مالیت کی ایک حویلی بھی خریدی تھی۔
صرف یہی نہیں اس کے علاوہ انکا لندن میں 18 ملین مالیت کا ایک گھر بھی تھا جبکہ دبئی اور قبرص میں بھی ان کی جائیدادیں موجود ہیں۔