بین الاقوامیخبریں

ریاض، اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہان کا اجلاس

اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہان نے ریاض میں سعودی آرمی چیف آف اسٹاف کی صدارت میں اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق رکن ممالک کے چیفس اور جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر محمد المغیدی نے استقبال کیا۔

اس موقع پر اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی اور اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسلامی دنیا اور معاشرے کی خدمت کے حوالے سے رکن ممالک کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button