خبریںسیاسیات

صرف ذوالفقار علی بھٹو نہیں سب کو انصاف دیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صرف قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ہی نہیں بلکہ سب کو انصاف فراہم کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پشاور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل 12 سال بعد قائدعوام ذوالفقار بھٹو کا کیس سپریم کورٹ میں شروع ہوا جس پر میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا شکر گزار ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ جو بھی قائد عوام کے قتل میں ملوث ہیں ان سب کو بے نقاب کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کیس کے بعد کوئی ایسا جج یا وکیل نہیں رہا جو اس کیس کی مثال دے۔ ہر وہ شخص جو بھی اس فیصلے میں ملوث تھا قائدعوام کے ساتھ ان سب کی غیریقینی موت ہوئی اس لیے صرف قائد عوام نہیں بلکہ سب کو انصاف فراہم کیا جائے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ نہ صرف قائدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف دیں بلکہ ہمیشہ کیلیے یہ دروازہ بھی بند کر دیں تاکہ آئندہ کوئی نہ سوچے کہ وہ کسی جج کو ڈکٹیشن دے سکتا ہے اگر یہ دروازہ بند ہو جاتا ہے تو جمہوریت چل سکتی ہے اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قتل تو قتل ہے اور قتل پر انصاف مانگنا ہر کسی کا آئینی وقانونی حق ہے۔ اس ریفرنس پر میں قائد عوام کو انصاف ضرور دلاؤں گا کیونکہ میں چاہتا  ہوں کہ کل کو جو بھی مل کا وزیراعطم بنے تو اس کے ساتھ دوبارہ اس قسم کا واقعہ نہ ہو۔

جواب دیں

Back to top button