بین الاقوامیخبریں

جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو کابینہ میں تبدیلی کا مشورہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو خبردار کردیا ہے کہ غزہ پر بلاتفریق بمباری کے باعث اسرائیل اپنی حمایت کھونے لگا ہے۔

اپنی انتخابی مہم کیلئے چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کےقدامت پرست سیاست دانوں خاص طور پر اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کے وزیر اتمار بن گویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پرست حکومت ہے،

نیتن یاہو کو اپنی حکومت میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ حکومت اسرائیل کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button