
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ انڈر19 کے میچ کے دوران انڈین بیٹر کے عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ کا مقابلہ کسی بھی سطح پر ہو ہمیشہ ہی پریشر والا ہوتا ہے اور شائقین اپنی ٹیموں کی ہار جیت میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم ایشیاکپ انڈر 19 میں پاکستان کے خلاف انڈین بیٹر کچھ اس طریقے سے آؤٹ ہوئے کہ وہ خود بھی پریشان ہوگئے۔
میچ میں بھارت انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ اوپنر آدرش سنگھ 62، کپتان ادے سہارن 60 اور سچن داس 58 رنز بنا کر نمایا رہے۔ جواب میں پاکستان کے بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور اذان اویس نے سنچری اسکور کی۔
اذان کی دلکش اننگز کی بدولت پاکستان انڈر19 نے دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 260 رنز کے ہدف کا تعاقب کرکے فتح حاصل کی۔
میچ میں ایک عجیب و غریب آؤٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب 32 ویں اوور کی دوسری گیند پر جب آدرش سنگھ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس کی گیند کو مڈ وکٹ کی طرف کھیلنے کی کوشش کی اور
اسی دوران گیند ان کے بلے کا کنارا لیتی ہوئی پاکستان کے وکٹ کیپر سعد بیگ کے پیڈ کے درمیان پھنس گئی اور امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا۔ اس عجیب و غریب آؤٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
It's all about catching the ball – it doesn't matter how you do it 😄 (courtesy ACC) #Cricket#U19AsiaCuppic.twitter.com/lnLR3pJN9e
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) December 10, 2023