خبریںسیاسیات

عمران خان کو پاکستانی سیاست میں کس جرنیل نے کب لانچ کیا؟

ملک کی سیاست میں عمران خان ایک ایسا کردار ہے جس کو ہر کوئی سمجھنا چاہتا ہے۔
حال ہی میں ملک کی سیاست کے بڑے کھلاڑی أصف علی زرداری نے انکی لانچنگ پر بات کی ہے۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ جو سیاست دان جیل میں ہے وہی تو لاڈلا ہے۔ اسی کو تو30 سال میں بنایا گیا ہے۔

ہمیں یاد ہے کس طرح حمید گل نے اسے لانچ کیا تھا۔ پھر ان کے تعلقات ٹھیک نہیں رہے تو پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی اور وہ پراجیکٹ ڈی پر چلا گیا۔ پھر کسی کو یاد آیاتو پراجیکٹ اے پر لے آیا۔ کم ظرف کے ہاتھوں میں جام دینا مے خانے اور رندوں کی توہین ہے۔ اس کو ملک دیدیا گیا اور اس نے ملک کا خانہ خراب کردیا۔ لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے۔

ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرزکو ساتھ چلانا ہے۔ ہمیں تو جیل میں اے سی پنکھا کچھ نہیں دیاگیا۔انہیں تو ایکسر سائز مشین بھی دی جارہی ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی کو لانا سازش تھی، لوگ اسے2030 تک لے جانا چاہتے تھے۔ پولز پر ایک رپورٹ نکلتی ہے اور وہ کہتے ہیں عمران خان بہت پاپولر ہے۔

باہر بیٹھے ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی۔ان ولاگرز کوجمائما پیسے دے رہی ہے۔ ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے۔ فنانس کر رہی ہے اور اس لابی کے کوئی اور ارادے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئے۔ ہر حکومت کو معیشت کا فارمولا بنانا پڑے گا۔

جواب دیں

Back to top button