بین الاقوامیخبریں

شہدائے غزہ کی تعداد 18 ہزار ہوگئی

فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 997 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 49 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

غزہ میں حکومت فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے بھی ایک بیان جاری کرکے  متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ  غزہ میں علاج معالجے کے مراکز کے تحفظ کے حوالے سے اپنے فرائض پر عمل کریں۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے انسان دوستانہ امداد کے لئے رفح پاس کھولے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اسلامی اور عرب ملکوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی  زخمیوں کو علاج کے لئے اپنے اسپتالوں میں منتقل کریں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں میں سے صرف ایک فیصد کو علاج کے لئے  فلسطین سے باہر منتقل کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button