
جہیز میں بی ایم ڈبلیو گاڑی٬ سونے اور زمین کی ڈیمانڈ ایک نوجوان ڈاکٹر کی زندگی نگل گئی۔ یہ افسوسناک معاملی بھارت میں پیش آیا جہاں تھرووننتھاپورم میڈیکل کالج کی پوسٹ گریجویٹ کی طالبہ شاہانہ کی لاش پانچ دسمبر کو ان کو کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔
رپورٹس کے مطابق نوجوان ڈاکٹر نے جہیز کی مانگیں پوری نہ ہونے پر شادی سے انکار کردیا تھا اور اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر شاہانہ نے خودکشی کر لی۔
شاہانہ کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کا بوائے فرینڈ خود بھی ایک ڈاکٹر اور میڈیکل پی جی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا نمائندہ ہے اور اس نے شادی کے لیے جہیز میں زمین، سونے اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا مطالبہ کیا تھا۔
شاہانہ کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ہم لڑکے کی مانگیں پوری کرنے سے قاصر تھے جس کے سبب اس نے رشتہ ختم کرتے ہوئے شادی سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کے ختم ہونے کے بعد شاہانہ شدید ذپنی تناؤ کا شکار تھی اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔
خودکشی کرنے والی شاہانہ کے بوائے فرینڈ کی شناخت ڈاکٹر رووائس کے نام سے ہوئی ہے جسے میڈیکل کالج پولیس نے گرفتار کر کے لڑکی کی غیرطبعی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔