پاکستانخبریںلاہورمقامی خبریں

سروسز اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا

 سروسز اسپتال لاہور کی زیر تعمیر عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل لاہور سروسز اسپتال کی زیر تعمیر عمارت اچانک زمیں بوس ہو گئی تھی، اب اس عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا ہے۔

ای این ٹی کی پرانی 4 منزلہ عمارت 30 نومبر کو دوران کنسٹرکشن گری تھی، اس وقت گرنے والی عمارت کا پچھلا حصہ زمین بوس ہوا تھا، ایم ایس ڈاکٹر ملک منیر نے بتایا کہ عمارت کے اس دوسرے حصے کو گرانا تھا مگر انکوائری چل رہی تھی، تاہم اس کے انہدام سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

عمارت کے انہدام کے بعد نگراں وزیر صحت جاوید اکرم نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام شکوک و شبہات کا جائزہ لے گی۔ ریسکیو حکام کے مطابق سروسز اسپتال کی مرمت کی جانے والی بوسیدہ عمارت میں شارٹ سرکٹ ہوا، دھواں اٹھتے دیکھ کر عمارت میں کام کرنے والے مزدور باہر نکلے تو اچانک عمارت زمین بوس ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ عمارت 60 سال پرانی ہے، اس بلڈنگ میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات سے مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا، کچھ ماہ سے ریویمپنگ کا کام جاری تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button