
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، فہرست میں ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقہ کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔
پی ایس ایل 9 کے لیے بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، ایونٹ کےلیے 46 کھلاڑیوں کو پلاٹینیم اور 76 کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے۔
پلاٹینیم کیٹگری میں ڈینئل سیمز، ایشٹن اگر، فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، بین ڈکٹ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولے، ڈیوڈ ملان، لک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز، سندیپ لمیچانے، جیمی نیشم، رسی وین ڈر ڈوسن، عمران طاہر، مہیش تھکشانا، بھنوکا راجا پکسا، دسن شناکا، کیرون پولارڈ، رومن پاول، روماریو شیفرڈ، برینڈن کنگ اور کائل ملز شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، بین میکڈرموٹ، لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ، ڈین لارنس، گس ایٹکنسن، جارڈں کوکس، لیام ڈوسن، میتھیو پوٹ، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین، مارٹن گپٹل، ٹیم سیفرٹ، چاد بوس، جارج لنڈے، لنگی اینگیدی، ریزا ہینڈرکس، وین پارنیل، سساندا مگالا، دلکشن مدھوشنکا، چرتھ اسالنکا، دشمنتا چمیرا، سدھیرا سماراوکرما، فیبین ایلن، جانسن چارلس، راحکیم کورنوال، روسٹن چیز، شائے ہوپ، ہیڈن واش شامل ہیں۔
پی ایس ایل 9 کے آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے۔