بین الاقوامیخبریں

روسی صدر پیوٹن سعودی عرب میں: ‘غزہ بھی زیر غور ہوگا’

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک روس اورسعودی عرب کے مشترکہ کردار کو سراہا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی اور روس باہمی مفادات سمیت روس، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کیلئے فائدہ مند منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ الجزیرہ کے مطابق غزہ اور اس سے متعلق مشرق وسطی’ کی صورتحال بھی باہمی گفتگو میں زیر غور آئے گی۔

جواب دیں

Back to top button