مقامی خبریںملتان

فوڈ اتھارٹی ،4200 زائد المیعاد سنیکس پیکٹس، 20 کلو مصالحہ جات تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور وہاڑی میں پاپڑ فیکٹریز، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے، ملتان میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 4200 زائد المیعاد سنیکس پیکٹس، 20کلو مصالحہ جات تلف کر دئیے گئے،

شیخ کاٹن کالونی میں گھی اینڈ سنیکس ڈسٹری بیوشن یونٹ کی چیکنگ، کارروائی کے دوران مختلف معروف برانڈز کے ہزاروں سنیکس کے پیکٹس برآمد کئے گئے۔

مزید چیکنگ کے دوران سٹوریج ایریا میں غیر ضروری سامان اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مضر صحت سنیکس تلف کرکے مالکان کو بھاری جرمانہ کردیا۔

ممتاز آباد ملتان میں واٹر پلانٹ کو پانی میں بیکٹریا پائے جانے پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ سبزہ زار چوک، چوک ڈبل پھاٹک ، چوک کمہاراں اور ریلوے روڈ ملتان میں 4بیکر یوں کو مصنوعی مٹھاس کا استعمال ، زائد المیعاد مشروبات فروخت کرنے اور گندگی   پر 70ہزار ، پیر کالونی موسیٰ پاک اور اسلام نگر لطیف ٹاؤن  میں پاپڑوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ مصالحہ جات کا استعمال ، حشرات کی بھرمار پر 2 سنیکس یونٹس کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button