مقامی خبریںملتان

جامعہ زکریا، 2دن میں5 موٹرسائیکل اور گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری

جامعہ زکریاملتان  میں چور متحرک، گذشتہ دو روز میں 5افراد اپنی موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے

ذرائع کاکہناہےکہ سائیکل اسٹینڈز پر عملہ تعینات نہیں ، جن افراد کی گاڑیاں چوری ہوئیں ان میں عبدالرحمان،طاہر، شعیب اور ولی شامل ہیں جبکہ ایک اے سی مکینک جو مرمت کےلئےیونیورسٹی آیاتھاوہ بھی اپنی گاڑی سےہاتھ دھو بیٹھا،

علاوہ ازیں سابق ایڈیشنل رجسٹرار شیخ ممتاز کی گاڑی سے قیمتی سامان اور لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا ،طلبااور ملازمین نےوائس چانسلر سے ا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button