مقامی خبریںملتان
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مٹی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورلڈ سوائل ڈے (مٹی کے عالمی دن)کے حوالے سیمینار میں مٹی پانی اور دیگر ذرائع کو بچانے اور ان کے کنزرویشن کے عملی طریقوں کے بارے میں بات کی گئی۔
ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق ، ایس ایف سی سے ارشاد احمد ، ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے ڈائریکٹر ریٹائر ڈاکٹر ریاض احمد سیال، مائی سینٹرنیشنل سے میاں ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اور انوائرنمنٹل سائنسز نے کہا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ہمیشہ سے ہی قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور ہم اسی سلسلے میں کام جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر پوسٹر اور ماڈل کمپٹیشن میں پوزیشن لینے والے گروپس میں تیسری پوزیشن ایمان فاطمہ،لائبہ ملک اور امیر احمد نے حاصل کی جبکہ پہلی پوزیشن سجیلہ سحر، مناہ الاطہر عائشہ علی نجمہ مجید اور حیدر کے گروپ نے حاصل کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی کسان سول سوسائٹی طلبہ، اور ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد باقر حسین ڈاکٹر عمار مطلوب ڈاکٹر وزیر احمد ڈاکٹر مکرم علی ڈاکٹر عمیر ریاض، ڈاکٹر محمد عمران ڈاکٹر محمد عثمان جمشید بھی شریک تھے۔