
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ لاہور میں موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے،
موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،شہریوں متبادل راستہ اختیارکریں، غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں،
روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،
روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
نارووال کرتاپور اور گردونواح میں دھند اندھا دھند ہونے کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، حد نگاہ 5 میٹر سے بھی کم رہ گئی، مریدکے روڈ، نیو لاہور روڈ ، سیالکوٹ روڈ اور اندرون شہر میں چلنے والی ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
ڈرائیور حضرات کوٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں کہ اپنی رفتار کم رکھیں اپنی سائیڈ پر سفر کریں، ڈبل انڈیکٹر کا استعمال کریں۔