بین الاقوامیخبریں

نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی ایک بار پھر ریاستی انتخابات میں آگے

بھارت کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں چار ریاستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں دو بڑی ریاستوں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو تازہ رجحانات کے مطابق واضح سبقت حاصل ہے۔

تیلنگانہ جیسی نئی ریاست میں کانگریس واضح اکثریت حاصل کرتی نظر آ رہی ہے جبکہ چھتیس گڑھ ریاست میں بھی بی جے پی کو کانگریس پر سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ یہاں ابتدا میں کانٹے کا مقابلہ نظر آ رہا تھا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ویب سائٹ پر لائیو رجحانات اور نتائج پیش کیے جا رہے ہیں۔ای سی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق وسطی ریاست مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں کے رجحانات آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان میں سے 165 نشستوں پر حکمراں جماعت بی جے پی کو سبقت حاصل ہے۔ سادہ اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 116 سیٹیں ہی درکار ہیں۔ کانگریس پارٹی 63 سیٹوں پر آگے ہے۔
دوسری جانب مغربی ریاست راجستھان میں حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ بی جے پی کو وہاں 200 رکنی اسمبلی میں 115 پر سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس پارٹی کے نمائندے 70 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

تیلنگانہ کی 119 رکنی اسمبلی میں کانگریس کو 67 سیٹوں پر سبقت ہے جبکہ مقامی پارٹی بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کو 36 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔ بی جے پی وہاں نو سیٹوں پر سبقت رکھتی ہے۔

وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں کبھی حکمراں جماعت کانگریس آگے جاتی ہے تو کبھی بی جے پی۔ تادم تحریر بی جے پی کو 90 رکنی اسمبلی میں 53 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس کے امیدوار 34 سیٹوں پر آگے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button